کشمور:پسند کی شادی،لڑکی کے بھائیوں کی عدالت کے باہر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق

پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 1 جون 2019 20:31

کشمور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2019ء) کشمور میں عدالت کے باہر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا،پولیس نے دونوں ملزموں کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق کشمور میں عدالت کے باہر موٹر سائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا،واردات کے بعد ملزم جب فرار ہونے لگے تو عدالت کے باہرموجودپولیس اہلکاروں نے دونوں کوگرفتارکرلیا ،پولیس کے مطابق مقتول کوپسندکی شادی پرلڑکی کے بھائیوں نے فائرنگ کانشانہ بنایا۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں