کندھ کوٹ میں 3مختلف واقعات میں 3بچے ڈوب کرجاںبحق ہوگئے

جمعہ 19 جولائی 2019 23:03

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) کندھ کوٹ میں 3مختلف واقعات میں 3بچے ڈوب کرجانبحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے غوثپورکے قریب گائوں خیرمحمد نصیرانی کے مقام بی ایس فیڈرمیں نہاتے ہوئی10سالہ محمد قاسم ولد میرہزاراوگاہی ڈوب کرجانبحق ہوگیا جسکی لاش تین گھنٹے تلاش کے بعد نکال لی گئی دوسرے واقعہ میں تنگوانی کے قریب گھنونہرمیں نہاتے ہوئے 12سالہ جاوید ولدبہرام لاشاری ڈوب کرجانبحق ہوگیا تیسرے واقعہ میں گائوں نور حسن بجارانی میں مچھلی کے تالاب کنارے پائوں پھسلنے سے 07سالہ سونیہ چاچڑڈوب کرجانبحق ہوگئیں تینوں بچوں کی لاشیں گھرپہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں