کندھ کوٹ میںکاروکاری کے واقعے دوشیزہ قتل ،مختلف واقعات میںپانچ زخمی

ہفتہ 27 جولائی 2019 23:31

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2019ء) کندھ کوٹ میںکاروکاری کے واقعے دوشیزہ قتل جبکہ مختلف واقعات میںپانچ زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

گلشیرمحلہ میں کاروکاری کے نام پر ایک اورحوا کی بیٹی کلہاڑی مارکربے دردی سے بھائی کے ہاتھوں قتل ملزم کوپولیس نے حراست میںلے لیا مقدمہ درج نہ ہوسکا تھانہ ای سیکشن کے حدود گلشیرمحلہ میں بے رحم سگے بھائی اکبر چولیانی نے اپنی سگی بہن جوانسالہ نورزادی کو سًرمیں کلہاڑی مارکرشدید زخمی کیا جسے نازک حالت میں کندھ کوٹ سے طبی امداد کے بعد رحیم یارخان منتقل کیاجارہا تھاتو راستے میں انتقال کرگئیں دوسرے واقعہ میں تھانہ ای سیکشن کے حدود گولیمار میں دیرینہ تنازعہ پر چاچڑاورمینک برادری میں تصاد م کے نتیجے میں خاتون سمیت علی حسن چاچڑزخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیاگیا تیسرسے واقعہ میںقومی شاہراہ پر دوموٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ریاض ،مہران ،مظفرکھوسہ اوراویس لاشاری شدید زخمی ہوگئے دوکی حالت نازک بتائی جاتی ہے

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں