کندھ کوٹ پریس کلب کے ممبر حافظ عمران کھوسہ کیجانب سے سندھی اخبارمیں نسوانی آواز میں اغواکی وارداتوں پر سیشن کورٹ میں درخواست داخل کرادی

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 23:51

کند ھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2019ء) کندھ کوٹ پریس کلب کے ممبر حافظ عمران کھوسہ کیجانب سے سندھی اخبارمیں نسوانی آواز میں اغواکی وارداتیں پولیس کے پول کھولنے اور سابقہ ڈاکوکے بیانات چھاپ کر پولیس کے کرتوت بے نقاب کرنے پر انچارج سی آئی ای ضلع پولیس گل محمد مہر نے سیشن کورٹ میں بھتہ کی درخواست داخل کروادی جس پر پاکستان فیڈرل یونین آف جنرلسٹ کاپریس کلب میں ہنگامی اجلاس ہو ا پولیس کے ایسے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی پی ایف یوجے کے ضلع صدر اور حافظ عمران کھوسہ کے والد سینئرصحافی لیاقت علی کھوسہ کا کہناتھا کے پولیس کے نارواسلوک اور قلم کے مزدوروں کو دبانے کی سازش قراردیتے ہوئے پٹیشن کو قانونی ماہرین کیساتھ نمٹنے کافیصلہ کیاگیا اس موقع پر احتجاج بھی کیاگیا۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں