کندھ کوٹ ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کاروکاری میں بیٹی کے قاتل ڈاکٹرباپ کو عمرقید لاکھوں جرمانہ کی سزا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:55

کند ھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) کندھ کوٹ ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کاروکاری میں بیٹی کے قاتل ڈاکٹرباپ کو عمرقید لاکھوں جرمانہ کی سزا۔ تفصیلات کے مطابق ایم سی ٹی سی کے فرسٹ ایڈیشنل سیشن کورٹ مؤقر جج رجب علی شر۔

(جاری ہے)

کی عدالت نے ڈیڑہ سال قبل تھانہ غوثپور کے حدود میں کاروکاری میں بیٹی کوقتل کرنے والے باپ ڈاکٹرعلی بخش بھلکانی پرقتل ثابت ہونے پرعمرقید پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزاکافیصلہ سناکرسینٹرل جیل سکھربھیج دیا مجرم پر تھانہ غوثپورمیںسرکار کی مقدمہ نمبر19/2018تعزیرات کاروکاری ایکٹ 311اور-230.302 درج تھا جبکہ ملزم پر حدود کے تھانہ میں 13 ڈی سندھ آرمس ایکٹ کاایک اور مقدمہ بھی درج کیاگیاتھا جوکہ غیرقانونی ٹی ٹی پستول آلہ قتل کے طورپر استعمال ہوئی ذرائع سے ملنے والی مزید معلومات کیمطابق کمسنی میں بچی کی رشتہ داری طئہ ہونے پر بچی کے جوان ہونے پر رشتہ نہ دینے پر ملزم نے کاروکاری کا الزام عائد کرکے قتل کیاتھا۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں