کندھکوٹ، ٹھل روڈ پر موٹر سائیکل سواروں کو ٹرک نے روند دیا، 3 افراد زخمی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:55

کند ھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) کند ھ کوٹ ٹھل روڈ گائوں کنڈھوخان نندوانی موڑکے مقام پر موٹرسائیکل سواروں کو ٹرک نے روند دیا حادثے میں منیراحمد ،سامانو،عبدالرحمن برڑوشدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا دوکی حالت نازک بتائی جاتی ہے ایک گھنٹے تک ڈاکٹراورعملہ سرکاری اسپتال تنگوانی رورل ہیلتھ سینٹر میں موجود نہ ہونے سے زخمی تڑپتے رہے ہمیشہ کی طرح زخمیوں کو نجی گاڑی میں مقامی افرادنے اسپتال پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں