کندھ کوٹ، لیہ میں 2 گاڑیوں کو حادثہ، 9 افراد جاں بحق ، سولہ زخمی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:30

کشمور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ اور پنجاب کے ضلع لیہ میں 2 گاڑیوں کو پیش آنے والے حادثات کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ،16 زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ میں اوور ٹیک کرتے ہوئے تیز رفتار ٹرک کار پر الٹ گیا، حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثہ قومی شاہراہ پر پی پی ایل گیس فیلڈ کے مقام پر پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار ٹرک اوورٹیک کرتے ہوئے کار پر الٹ گیا۔

حادثے میں کار میں سوار 4 افراد حادثے میں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرتے ہوئے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ادھر لیہ میں پیر جگی کے قریب گاڑی الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور16 زخمی ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں