کندھ کوٹ میں آوارہ کتوں نے 4 بچوں سمیت 15 افراد کو کاٹ کر زخمی کر دیا

جمعرات 19 دسمبر 2019 23:42

کشمور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2019ء) کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں آوارہ کتوں نے 4 بچوں سمیت 15 افراد کو کاٹ کر زخمی کر دیا۔آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کندھ کوٹ کے مختلف علاقوں میں پیش آئے ہیں جن کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تمام زخمی افراد اینٹی ریبیز ویکسین کیلئے اسپتال منتقل کر دیئے گئے ،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے افراد کو ویکسین فراہم کر دی گئی ہے۔علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا کہ کندھ کوٹ اور گرد و نواح میں آوارہ کتوں کی تعداد میں بے انتہا اضافہ ہوا ہے اس لیے یہاں فوری طور پر بھرپور کتا مار مہم چلائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں