امریکا اور طالبان میں معاہدہ ہونا خوش آئند،معاہدے پر عمل درآمد ہونا چاہیئے، مولانا عبدالغفور حیدری

بدھ 4 مارچ 2020 22:49

کشمور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2020ء) کندہ کوٹ میں جے یو آئی ف کے مرکزی رہنما سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہم 8 مارچ کو ہونے والی عورت آزادی مارچ کی مخالفت اس لیئے کر رہے ہیں کہ یہ مارچ اسلامی تہذیب اور ہماری قبائلی رسومات کے بھی خلاف ہے۔

(جاری ہے)

مولانا عبدالغفور حیدری نے الحافظ شادی ہال میں کشمور کے جے یو آئی رہنما حافظ ربنواز چاچڑ کی طرف لگائی گئی مفت آنکھوں کی کیمپ کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئیکہاکہ امریکا اور طالبان میں معاہدہ ہونا خوش آئند بات ہے اس سے ایشیا میں امن ہوگا، اس معاہدے پر عمل درآمد ہونا چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں