شہید صحافی عزیز میمن کے قتل،ملزم گرفتار نہ ہونے کے خلاف کندہ کوٹ میںصحافیوں کا احتجاج

جمعرات 5 مارچ 2020 17:51

کشمور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2020ء) کندہ کوٹ میں صحافیوں نے محرابپور کے شہید صحافی عزیز میمن کے قتل اور ملزم گرفتار نہ ہونے کے خلاف صحافیوں نے احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

کندہ کوٹ پریس کلب کے باہر صحافی مسعود عالم سومرو،علی حسن ملک،لیاقت کھوسو، پیربخش بنگوار، گوپی چند ،حفیظ ملک اور دوسرے صحافیوں نے سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا۔ صحافیوں نے کہاکہ نوشہرو فیروز پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے آج تک پولیس نے کچھ نہیں کیا۔ ہم اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ شہید صحافی کے قتل کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے اور واقعے میں ملوث ملزموں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ پورے ملک میں وسیع کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں