کشمور، ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت کورونا وائرس کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

ہفتہ 14 مارچ 2020 22:20

کشمور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2020ء) ڈپٹی کمشنر کشمور نے دنیا میں وبائی صورت اختیار کرنے والے کورونا وائرس کے حوالے سے ضلعی افسران کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آفیس میں کورونا وائرس کے حوالے سے اجلاس میں ڈبلیو ایچ او کے انچارج ڈاکٹر محمد نواز قاضی، ڈی ایچ او ڈاکٹر نظیر اعوان، فوکل پرسن احسان ڈاہانی، اسٹنٹ کمشنرز، صحت،تعلیم،پاپولیشن کے افسران، وفاقی اور صوبائی عملداروں اور این جی اوز کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس میں پی پی ایچ آئی اور ایس ایچ پی کے عملداروں نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

افسران کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کو کورونا وائرس کی روکتھام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر منور علی مٹہیانی نے کہا کورونا ایک عالمی وبا ہے جس کے لیئے ضلع میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ قائم کیا گیا ہے اور ضلع کے دوسرے ہسپتالوں میں بھی آئسولیشن وارڈ قائم کیئے جائینگے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا 14 دن کے دوران بیرونی ملک سے آنے والے لوگوں کے بارے میں ہمارے کنٹرول روم نمبر پر اطلاع دی جائے اور جس کو بھی کورونا کی علامات ظاہر ہوں اس کو فوراً کندہ کوٹ ہسپتال میں قائم آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا جائے۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں