کشمور ، انڈس ہائی وے پر مسافر بسوں پر ڈاکووٴں کی فائرنگ ، دو افرادجاں بحق،10زخمی، زخمیوں میں 4کی حالت تشویشناک ، ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ،مسافروں کا احتجاجاً انڈس ہائی وے بلاک کرکے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

اتوار 30 جون 2013 15:14

کشمور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔30جون۔2013ء) کشمور میں انڈس ہائی وے پر مسافر بسوں پر ڈاکووٴں کی فائرنگ سے دو افرادجاں بحق اور10زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں 4کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ظاہر کیا جارہاہے ،مسافروں نے احتجاجاً انڈس ہائی وے بلاک کرکے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کوپولیس کے مطابق واقعہ کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں انڈس ہائی وے پر پیش آیا جہاں ڈاکووٴں نے اچانک دو بسوں پر فائرنگ کردی۔

پولیس نے کہاہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں دو مسافر موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں اور لاشوں کو سول ہسپتال منتقل جب کہ چار زخمیوں کی تشویشناک حالت کے باعث انہیں رحیم یارخان کردیا گیا ۔واقعے کے بعد مسافروں نے احتجاجاً انڈس ہائی وے بلاک کرکے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں