کشمور، احساس پروگرام کے تحت کرم پور کے مستحقین میں امدادی رقوم کی تقسیم جاری

ہفتہ 18 اپریل 2020 20:08

کشمور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2020ء) حکومتی احکامات کے مطابق پورے ملک کی طرح کشمور میں بھی احساس ایمرجنسی کیش کی ترسیل جاری ہے جس کے مطابق مستحقین کو 12000 روپے فی کس ادا کیئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

احساس ایمرجینسی کیش سینٹر ہائر سیکینڈری سکول کرم پور کے انچارج اللہ رکھیو ملک کا کہنا ہے کہ حکومتی احکامات کے مطابق تصدیق شدہ مستحقین میں امدادی رقوم احسن طریقے سے ادا کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود اس مہم کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ کسی قسم کی ذیادتی یا بدنظمی نہ ہونے پائے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ مرکز کے باہر رقوم کی ادائیگی کی شکایات بے بنیاد ہیں۔ کرم پور میں نا تو کسی کو ایمرجینسی کیش سے محروم رکھا جارہا ہے اور نا ہی کسی قسم کا ناروا سلوک کیا جارہا ہے۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں