ایپکاصوبہ سندھ کے صدر مراد علی چاچڑ کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 6 جولائی 2020 22:16

کندھکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2020ء) ایپکاصوبہ سندھ کے صدر مراد علی چاچڑکی سکھر میں مسلح افراد کے ہاتھوں قتل اورپولیس عملداران کی جانبداری کیخلاف ایپکا(آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن)کیجانب سے گھنٹہ گھرسے پریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ اوردھرنادیاگیاسخت دھوپ میں بازئووں پرسیاہ پٹی باندھ کرکتبے اوربینرز اٹھاکردوگھنٹے تک فلک بوس نعرے بازی کی گئی اس موقع پر مرکزی ومقامی رہنمائوں عطاء اللہ کنبھر،ضلع صدر رحمت اللہ چنہ،جنرل سیکریٹری عبدالستارگولو،ضلع صدر ایجوکیشن یونٹ عبدالوھاب چاچڑ،میرحسن نوناری ودیگرنے احتجاجی خطاب کرتے ہوئے کہاکے سکھر آباد تھانہ کی حدود میں ایپکاسندھ کے صدر مراد علی چاچڑ کو مسجد سے نماز پڑھ کر نکلتے ہوئے گولیوں سے بھون ڈالاگیا پولیس ایسی دہشتگردی پر مکمل طور پر خاموش رہی پولیس عملداران تفتیشی افسر اور تھانیدار آباد قتل کے مقدمہ میں جانبداری کا مظاہرہ کرکے مقدمہ کوخراب کررہے ہیں انہوں نے ایس ایس پی سکھر ودیگرکو عندیہ دیا کہ مقدمہ کے تفتیشی افسر اورتھانیدارکاتبادلہ کرکے ایماندار افسران تعینات کیئے جائیں ورنہ قلم کے مزدور کلر ک کام چھوڑہڑتال کرنے کے ساتھ ساتھ سخت احتجاج کریں گے مظاہرین نے چیف جسٹس سندھ ،وزیراعلیٰ سندھ،آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی سکھر ،آرپی اوسکھر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا مظاہرین فلک بوس نعرے بازی کرتے ہوئے پرامن طور پر منتشر ہوگئے

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں