کندھ کوٹ: غیرقانونی اسلحہ رکھنے کاجرم ثابت

ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نے ملزم کو دس سال قید و جرمانے کی سزا سنا دی

جمعرات اکتوبر 20:59

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2020ء) کندھ کوٹ ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کے فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج سہیل احمدجتوئی نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے کاجرم ثابت ہونے پر10 سال قید وجرمانے کی سزاسناکر جیل بھیج دیاملزم رجب علی ولدرسول بخش کھوسو نے 7 ماہ قبل اپنی بہن رمینہ کھوسو کوفائرنگ کرکے قتل کیاتھا۔

(جاری ہے)

ملزم قتل کے مقدمہ سے بری ہوگیاتھا جسے غیرقانونی اسلحہ سندھ آرمس ایکٹ23-1Aکے تحت سزاہوئی ملزم پر20 ہزارروپے جرمانے کی سزابھی سنائی کی گئی عدم ادائیگی پرمزید6 ماہ قیدکاٹناپڑے گی ملزم ضمانت پرتھا پیشی پرعداتی فیصلے کے بعدملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔#

متعلقہ عنوان :

کشمور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments