کراچی،جماعت اسلامی کے تحت مزاری ہائوس سے تھرمل پاورگڈو کے گیٹ نمبر ون تک حرمت رسول ؐریلی نکالی گئی

منگل اکتوبر 18:25

کشمور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت مزاری ہائوس سے تھرمل پاورگڈو کے گیٹ نمبر ون تک حرمت رسول ؐریلی نکالی گئی۔شرکاء نے حرمت رسول پر جان بھی قربان ہے،غلام ہیں غلام ہیں رسول کے غلام ہیں کے فلک شگاف نعرے لگارہے تھے۔ جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فرانس میں گستاخانہ خاکے قابل مذمت اورمغرب کے دہرے معیار کی عکاسی ہے۔

صدر میکرون کی انتہاپسندی خود مغرب اور فرانس کیلئے زہر قاتل ثابت ہوگی۔ مغرب کی ڈہٹائی اورمنافقت کی حد یہ ہے کہ خود کو سیکولر اور لبرل کہنے والا فرانس اور فرانسیسی صدر میکرون تنگ نظر اور صلیبی ٹولے کے رہنماء بن چکے ہیں،مسلمانوں کے ردعمل کو تو قابل جرم قراردیا جارہا ہے لیکن جس جسارت کے نتیجے میں ردعمل پیدا ہوا اسے یکسر نظرانداز اور ریاستی طور پر بھرپور حمایت کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

کوئی بھی مسلمان چاہے وہ کتنا ہی گنہگار کیوں نہ ہو وہ اپنے نبی مہربان ؐ کی شان میں کوئی بھی گستاخی برداشت نہیں کرسکتا۔جمعہ کو امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر بھرپوریوم احتجاج منایا جائے گا، رہنماوں مطالبہ کیاکہ فرانس کی مصنوعات کا بائکاٹ اورسفیر کو ملک بدرکیا جائے۔ریلی سے عبدالحفیظ بجارانی ،لالہ عبدالفتاح پٹھان،دلی جان مزاری،عارف عزیز حافظ شعیب اقبال نے بھی خطاب کیا۔

کشمور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments