کشمورمیں چار سالہ معصوم بچی کیساتھ درندگی واقعہ کیخلاف مختلف تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 13 نومبر 2020 18:51

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2020ء) کشمورمیں چار سالہ معصوم بچی کیساتھ درندگی واقعہ کیخلاف ،سکھر کی سماجی ،مذہبی،صحافی و تاجر تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ ،واقعہ کے خلاف شدید نعرے بازی ،واقعہ نے تمام والدین کے دل ہلا دیئے ہیں ،چیف جسٹس آف پاکستان نوٹس لیں ،مظاہرین کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق کشمورمیں چار سالہ معصوم بچی کیساتھ ہونے والے درندگی واقعہ کیخلاف سکھر کی سماجی ،مذہبی،صحافی و تاجر تنظیموں کی جانب سے سکھر پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ و دھرنا دیا گیا مظاہرے و دھرنے میں شریک افراد نے واقعہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ مظاہرے میں بچوں اور بچیوں کی کثیر تعداد نے ہاتھوں میں واقعہ کے خلاف مذمتی پلے کارڈ اٹھا کر شرکت کی مظاہرے میں شامل تنظیمات اہلسنت ضلع سکھر چئیرمین مشرف محمود قادری،سنی تحریک کے رہنما حافظ محبوب سہتو،ایس یو جے کے صدر سلیم سہتو،سیفما سکھر چیپٹر کے صلاح الدین قریشی،سکھر فوٹو جرنلسٹ کے صدر بخش علی بھٹو سمیت معززین شہریوں کا کہنا تھا کہ کشمور میں درندہ صفت انسان کی جانب سے ماں اور معصوم بچی کو درندگی کا نشانہ بنانے والا واقعہ موجودہ حکومت کے منہ طمانچہ ہے اس واقعے نے پورے پاکستان کے تمام والدین کے دل ہلا دیئے ہیں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے حکومت کو سنجیدہ ہونا پڑیگا جنسی و درندگی واقعات میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا نہ ملنے کی وجہ سے یہ واقعات رونما ہورہے ہیں مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر بالا حکام سے واقعہ کا نوٹس لیکر متاثرہ والدہ اور بچی کو انصاف فراہمی سمیت واقعہ میں ملوث ملزم کو سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں