سانحہ کشمور، ملزم خیراللہ بگٹی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش

بدھ 18 نومبر 2020 21:59

کشمور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2020ء) کشمور میں خاتون اور اس کی 4 سالہ بچی کو نوکری کا لالچ دے کر اغوا کے واقعے میں ملوث ملزم خیراللہ بگٹی کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔اس سے قبل کشمور میں چار سال کی بچی اور اس کی والدہ سے زیادتی کا ایک ملزم رفیق اپنے ہی ساتھی کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کو مفرور ملزم خیر اللہ کی نشاندہی کے لیے لے کر گئے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

رفیق اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگیا، مفرور ملزم خیر اللہ قانون کے شکنجے میں آگیا تھا۔خیال رہے کہ کشمور پولیس کے مطابق کراچی کے جناح اسپتال میں کام کرنے والی خاتون کو40ہزار روپے کے عوض کسی کی دیکھ بھال کی نوکری کا لالچ دے کر 25اکتوبر کو کشمور بلوایا گیا، خاتون کی ان افراد سے جناح اسپتال میں ملاقات ہوئی تھی۔پولیس افسر کے مطابق ملزمان نے خاتون کو 15 روز تک اغوا رکھا۔ اس دوران خاتون اوراس کی بچی کے ساتھ اغوا کار ریپ کرتے رہے۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں