دلہن ٹریکٹر ٹرالی سے کود کر تھانے پہنچ گئی

چچا نی7 لاکھ روپے میں مجھے فروخت کرکے شادی کروائی، میرا شوہر ملک سے باہر مزدوری کرنے گیا ہے، خاتون کا بیان

ہفتہ 27 فروری 2021 22:10

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء) کندھ کوٹ کے علاقے تنگوانی میں شادی شدہ خاتون کا زبردستی نکاح پر نکاح کروادیا گیا، متاثرہ خاتون مدد کے لیے تھانے پہنچ گئی۔تنگوانی میںدلہن ٹریکٹر ٹرالی سے کود کر تھانے جا پہنچی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق کندھ کوٹ میں چچا نے بھتیجی کی 7 لاکھ کے عوض زبردستی شادی کروادی، بارات تھانے کے سامنے گزر رہی تھی تو دلہن ٹریکٹر ٹرالی سے کود کر تھانے چلی گئی۔

خاتون نے بیان دیا کہ چچا نی7 لاکھ روپے میں مجھے فروخت کرکے شادی کروائی، میرا شوہر ملک سے باہر مزدوری کرنے گیا ہے۔متاثرہ خاتون نے کہا کہ میرا ایک بچہ ہے، مجھے تحفظ دیا جائے۔باراتیوں نے تھانے کے باہر احتجاج کرتے ہوئے دلہن واپس کرنے کا مطالبہ کردیا۔ایس ایچ او نے کہا کہ خاتون کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں