جرائم پیشہ افراد کی زیادتیوں اور پولیس کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 22 مئی 2021 20:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2021ء) کشمور ایٹ کندھ کوٹ کے تعلقہ تنگوانی تھانہ کرمپور کی حدود کے مکینوں نے جرائم پیشہ افراد کی زیادتیوں اور پولیس کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعریبازی کی مظاہرے میں شامل علی بخش ، بھاول ، موج الدین ، برکت و دیگر نے بتایا کہ ہمارا علاقہ ڈاکوئوں کی آمجگاہ بن گیا ہے آئے روز ڈاکو ہمارے گھروں پر حملے کر دیتے ہیں گھر مٰیں موجود قیمتی سامان لوٹ لیتے ہیں مزحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا جا تا ہے ، غریب لوگوں کو اغواء کر کے بھاری تعاون طلب کیا جارہا ہے ،ہماری جانب سے شکایات پر گائوں پر آئے روز فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلایا جا رہا ہے ، چند روز قبل بھی بدنام زمانہ ڈاکو نے ہمارے عزیز کو اغواء کرنے کی کوشش کی مزحمت پر فرار ہوگئے ، ڈاکوئوں کی جانب سے ہم سے جان بخشی کیلئے دس لاکھ روپے بھتہ طلب کیا جارہا ہے جو سراسر ظلم ہے شکایات کے باوجود پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، ڈاکوئوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ہیں مظاہرین نے بالا حکام سے نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں