سندھ، پانی کی قلت اور مہنگائی کیخلاف پیپلز پارٹی کا احتجاج

جمعرات 3 جون 2021 17:51

کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2021ء) صوبہ سندھ کے شہر کندھکوٹ میں سندھ میں پانی کی قلت اور مہنگائی کے خلاف پیپلزپارٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔کندھکوٹ کے ضلعی صدر گل محمد جکھرانی کی قیادت میں منہگائی اور پانی کی قلت کے خلاف ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

ریلی میں شریک مظاہرین کا کہنا تھا کہ سندھ کا پانی بند کر کے وفاق سندھ سے ناروا سلوک کر رہا ہے۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نیسندھ میں پانی کی شدید قلت کیخلاف 3جون سے 15جون تک مختلف شہروں میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا۔دریائے سندھ میں پانی کی قلت بڑھنے لگی، دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی اور زرعی پانی کی قلت نے مختلف فصلوں کی کاشت اور پیداوار کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں