ضلع کشمورایٹ کندھ کوٹ میں ایم پی ایز کی جانب سے انسداد پولیو مہم کا افتتاح

پیر 23 مئی 2022 16:11

ضلع کشمورایٹ کندھ کوٹ میں ایم پی ایز  کی جانب سے  انسداد پولیو مہم کا افتتاح
کشمور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) ضلع کشمورایٹ کندھ کوٹ میں ایم پی ایز کی جانب سے انسداد پولیو مہم کا افتتاح ۔ ایم پی اے میر عابد سندرانی کندھ کوٹ جبکہ ایم پی اے حاجی عبدالرؤف کوسو کشمور میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی مٹھیانی، ڈی ایچ او احسان اکبر دہانی ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیونیکشن آفیسر بشیر احمد چاچڑ ،ڈاکٹر محمد موسیٰ و دیگر آفیسران بھی وہاں موجود تھے۔

اس موقع پر پولیو فوکل پرسن نے بتایا کہ پولیو کے دوران 317077 بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگیٹ مقرر کیا گیا ہے جس کیلئے 834 موبائل ٹیمیں 50 ٹرانزٹ ٹیمیں 56 مقررہ ٹیمیں پانچ سال کی عمر تک بچوں کے گھر گھر جاکر پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں گے جبکہ 66 یو سی ایم او اور 06 تعلقہ آفیسر مہم کی نگرانی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں