کندھ کوٹ میں بارش سے مکان کی دیوار گرگئی، قربانی کے 30جانور ہلاک

جمعہ 8 جولائی 2022 20:26

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2022ء) کندھ کوٹ میں بارش سے مکان کی دیوار گرگئی، قربانی کے 30جانور ہلاک۔تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ میں بارش سے مکان کی دیوار گرگئی، ملبے تلے دب کر قربانی کے 30 جانور ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعے میں قربانی کے 30 جانور ہلاک ہونے پر اہل خانہ کے گھر میں قیامت برپا ہوگئی۔بارش کے باعث مکان کی دیوار گرنے کا واقعہ کندھ کوٹ کے گاؤں سکندر بجارانی میں پیش آیا، جہاں متاثرہ شخص چاکر ملک کی 50 سے زاِئد مویشی اور بکریاں دیوار کے نیچے دب گئی۔متاثرہ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کروڑوں کے جانور قربانی عید میں فروخت کرنے تھے۔#

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں