گدو پاور پلانٹ میں آتشزدگی، چیف انجینئر سمیت 7افسران کو معطل کردیا گیا

جمعہ 5 اگست 2022 22:46

کشمور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2022ء) عید الاضحی کے روز گدو پاور پلانٹ میں آتشزدگی کی تحقیقات مکمل ہوگئیں، چیف انجینئر سمیت 7 افسران کو معطل کر دیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گدو پاور پلانٹ میں آتشزدگی کی تحقیقات مکمل کرلیں گئی ہیں ، ابتدائی تحقیق میں واقعے میں مجرمانہ غفلت پائی گئی تھی۔تحقیقات مکمل ہونے کے بعد چیف انجینئر سمیت 7افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ معطل افسران نے یکطرفہ کارروائی کو زیادتی قرار دیدیا، معطل کئے جانیوالے افسران کا کہنا ہے کہ ذمہ داری چیف ایگزیکٹو جینکوز پر بھی عائد ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں