کندھ کوٹ بائی پاس کے مقام پر دوٹریفک حادثات میں 2نوجوان شدید زخمی

پیر 21 نومبر 2016 17:41

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2016ء) کندھ کوٹ بائی پاس کے مقام پر دوٹریفک حادثات میں 2نوجوان شدید زخمی ہوگئے دونوں کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ منتقل کیاگیا ایک نامعلوم نوجوان کی پولیس کو ورثاء کی تلاش ہے بائی پاس کے مقام پرگائوں شیردل پٹھان تھانہ سی سیکشن کے حدودقومی شاہراہ بائی پاس کے مقام پرموٹرسائیکل اور پر رحیم یارخان کے مکین ڈرائیورکی کارنمرAUW172میں تصادم ہوگیاجسے نازک حالت میں سول اسپتال منتقل کیاگیا جہاں پر 21سالہ نوجوان کی شناخت نہ ہوسکی انہتائی تشویشناک حالت میں تصادم ہونے والی کارکے ذریعے لاڑکانہ منتقل کیاگیا درین اثناء تھانہAسیکشن کے حدود گائوں شیردل پٹھان کے مکین 25سالہ نوجوان طالب بھلکانی کی موٹرسائیکل ٹریکٹرٹرالی سے ٹکراگئی جسکوسول اسپتال کندھ کوٹ میں طبی امدادکے بعد نازک حالت میں لاڑکانہ منتقل کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں