کشمور میں ٹریفک کے حادثے میں 10افراد زخمی

اتوار 5 مارچ 2017 13:41

کشمور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2017ء) کشمور میں ٹریفک کے حادثے میں 10افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ حادثہ کشمور انڈس ہائی وے پر بخشاپور کے قریب اس وقت پیش آیا جب گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی مخالف سمت سے آنیوالی مسافر کوچ سے ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

حادثے میں 10 افراد زخمی ہوئے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیاگیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے ایک شخص کی حالت نازک ہے۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں