ملک کے مختلف شہروں میں سرچ آپریشن کے دوران 3اشتہاریوں سمیت 30سے زائد افرادگرفتار ،ْاسلحہ برآمد

سندھ کے ضلع کشمور میں مختلف جرائم میں ملوث ایک اشتہاری ملزم مارا گیا ملزم 100 سے زائد قتل ،ْ اغوا برائے تاوان اور سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا

اتوار 26 مارچ 2017 13:10

اسلام آباد/کشمور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) ملک کے مختلف شہروں میں سرچ آپریشن کے دوران 3اشتہاریوں سمیت 30سے زائد افراد کو گرفتارکرلیا گیا جبکہ سندھ کے ضلع کشمور میں مختلف جرائم میں ملوث ایک اشتہاری ملزم مارا گیا ۔تفصیلات کے مطابق کشمور میں غوث پور کے کچے کے علاقے میں پولیس اور حساس اداروں نے کارروائی کی جس میں مختلف جرائم میں ملوث اشتہاری ملزم گل بھیو مارا گیا جس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کے مطابق ملزم 100 سے زائد قتل ،ْ اغوا برائے تاوان اور سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔حافظ آباد میں پولیس نے چھاپا مار کردو ڈرم شراب برآمد کرلی اورملزم کوگرفتار کر لیا۔بھکر میں منکیرہ اور صدر کے علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا آپریشن کے دوران 3 اشتہاری ملزمان سمیت 17 افراد کو حراست میں لے لیا گیاجن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ادھر لودھراں میں کو ٹلی موڑ میں پولیس نے کارروائی کی جس میں 15مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن کی بائیو میڑک تصدیق بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں