ناصر ضیاءگھمن ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس ساہیوال نے کہا ہے کہ سات روزہ فرسٹ ریسپانڈر کورس برائے پٹرولنگ پولیس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جس میںپٹرولنگ پولیس کی مختلف ذمہ داریوں کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 25 اپریل 2019 20:08

کسووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2019ء،نمائندہ خصوصی،محمد اختر سردارچودھری) ناصر ضیاءگھمن ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس ساہیوال نے کہا ہے کہ سات روزہ فرسٹ ریسپانڈر کورس برائے پٹرولنگ پولیس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس میںپٹرولنگ پولیس کی مختلف ذمہ داریوں کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا اور انہیں ہنگامی طور پر حادثات اور واقعات میں ریسکیو کرنے کے طریقے بتائے جائیں گے،بلکہ پریکٹیکل طور پر کر کے انہیں سمجھایا جائے گا۔

ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس ساہیوال ناصر ضیاءگھمننے کہا ہے کہ فرسٹ ریسپانڈر کورس کے سلسلہ میںضلع بھر کے پٹرولنگ پولیس کے افسران و ملازمین کو 7دن کے لئے تربیت دی جارہی ہے ۔جس میں انچارج کورس و لیکچرار محمد ظفراے ایس آئی فرسٹ ایڈ ،آئل گیس لیکج ،روڈز راہزنی میں پٹرولنگ پولیس کی ذمہ داریوں کے حوالے سے انہیں خصوصی لیکچرز دیں گے جبکہ ساتھ پریکٹیکل ورک بھی کرایا جارہا ہے ،جس سے پٹرولنگ پولیس ملازمین کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی ۔

متعلقہ عنوان :

کسوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں