کاشتکار مونجی کے وڈھ اور کپاس کے بعد بھی کماد کی بہاریہ فصل کاشت کرسکتے ہیں،ماہرین زراعت

ہفتہ 10 فروری 2018 12:50

قصور۔10 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2018ء)ماہرین زراعت نے کہاہے کہ کاشتکار مونجی کے وڈھ میں اور کپاس کے بعد بھی کماد کی بہاریہ فصل کاشت کرسکتے ہیںجبکہ اچھے نکاس والی بھاری میرازمین کمادکی اچھی پیداوارکیلئے نہایت موزوں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکار وسط فروری سے بہتر نتائج کی حامل کماد کی نئی اقسام سی پی ایف 246اور سی پی ایف 247جن کی پیداواری صلاحیت1600من فی ایکڑ ‘ایچ ایس ایف 240کی پیداواری صلاحیت 1650من فی ایکڑ اور ایس پی ایف 234وغیرہ کی پیداواری صلاحیت1700من فی ایکڑ تک ہے کاشت کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوگنا سے بھی زیادہ پیداواری صلاحیت کی حامل نئی اقسام کی کاشت سے گنے کی کل پیداوارمیں دوگنا سے بھی زیادہ اضافہ ممکن ہے اس طرح جہاں ملک کی چینی کی ضروریات باآسانی پوری ہوسکیں گی وہیں اضافی چینی برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل کرنا ممکن ہوسکے گا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں