کاشتکارآلو کی موسم خزاں کی فصل کی برداشت شروع کردیں، محکمہ زراعت

جمعرات 15 فروری 2018 12:04

قصور۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء) محکمہ زراعت نے ہدایت کی ہے کہ کاشتکارآلو کی موسم خزاں کی فصل کی برداشت شروع کردیں ۔ ماہرین کے مطابق آلوپاکستان کی اہم ترین فصل ہے جس کو مکمل غذا بھی تصورکیاجاتاہے کیونکہ اس میں نشاستہ‘ وٹامن‘معد نی نمکیات ‘لحمیات بھرپورمقدارمیں پائی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ فصل کی برداشت سی5سی7روز قبل آلوکی بیلیں کاٹ دینی چاہئیں تاکہ انہیں وائرس پھیلانے والے کیڑوں سے بچایاجاسکے اور اس کا چھلکا بھی سخت ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ آلو کی بیلیں کاٹنے کا سب سے اہم فائدہ یہ ہوتاہے کہ اس کی جلدسخت ہوجاتی ہے اور وہ کولڈ سٹوریج میں زیادہ دیر تک ذخیرہ کرنے کے باوجود گلنے سے محفوظ رہتاہے۔ انہوں نے کہا کہ آلوکی برداشت صبح کے وقت کی جائے جب درجہ حرارت مقابلتاً کم ہو۔انہوں کہاکہ زیادہ درجہ حرارت میں آلوکے خراب ہونے کا امکان زیادہ ہوتاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں