آملہ کے پودے مارچ کے وسط تک گملوں میں منتقل کریں، ما ہرین زراعت

جمعرات 15 فروری 2018 12:04

قصور۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پودوں کی پیوندکاری کیلئے بیج سے اگائے گئے آملہ کے ایک یا ڈیڑھ سالہ پودے فروری اور اگلے ماہ مارچ کے وسط تک گملوں میں منتقل کردیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ گملوں میں منتقلی کے 10سے 15روز بعد ان پودوں کو مطلوبہ پیوندی درخت کی یکساں موٹائی والی شاخ کے ساتھ یونی سائن اور سٹاک کا گہرا اور تقریباً دو انچ لمباچھلکا اتارکر باندھ دیں‘پودوں کی ٹی بڈنگ کرکے اعلیٰ کوالٹی کاپھل حاصل کیاجاسکتاہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں