کاشتکاروں اپنے باغات میں کیڑے مکوڑوں کا بغورجائزہ لیں، ماہرین زراعت

جمعرات 15 فروری 2018 12:04

قصور۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء) ماہرین زراعت نے باغبانوں اور آم کے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ فوری طورپر اپنے باغات میں کیڑے مکوڑوں کا بغورجائزہ لیں اور اگرکسی جگہ پر بیماری کا حملہ ہونے کی کوئی علامت ظاہرہوں تو فوری طورپر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت توسیع کے ماہرین کے مشورے سے سپرے کو یقینی بنایاجائے تاکہ پھلوں کی پیداوارکونقصا ن سے بچانے میں مددمل سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر آم کے باغبانوں نے فاسفورس اور پوٹاش کھادوں کا استعمال نہیں کیا تو فوری طورپر مذکورہ کھادیں باغات میں ڈال دی جائیں بعض مقامات پر کیڑے مکوڑوں کے حملہ کی ابتدائی علامات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں لہذا فصل کی صورتحال سے باخبررہنا ضروری ہے اگرممکن ہو تو کاشتکار اور باغبان ماہرین زراعت کو بھی اپنے باغات کا معائنہ کروائیں تاکہ فصل کوکسی بھی قسم کے نقصان سے بچانے میں معاونت مل سکے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں