محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو سبزیوں کی خصوصی دیکھ بھال کی ہدایت

جمعرات 15 فروری 2018 12:04

قصور۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء) محکمہ زراعت نے ٹنل فارمنگ کرنے والے کاشتکاروں کو سبزیوں کی خصوصی دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹنل کے اندر درجہ حرارت ونمی کے اتارچڑھائو کا خصوصی خیال رکھاجائے اور اگرنمی کا تناسب زیادہ محسوس ہوتو دونوں اطراف سے پلاسٹک شیٹ کو دن کے وقت صبح10سے لیکردوپہر3بجے تک کھلا چھوڑ دیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار روزانہ کی بنیاد پرفصل کا معائنہ کریں اور بیماری کے حملہ کی صورت میں سفارش کردہ زہرکا سپرے کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ سپرے اور کھادڈالنے کے بعد ٹنل کا منہ کھلارکھا جائے تاکہ گیس پیداہونے سے بھی نقصان کا خدشہ نہ رہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں