کاشتکاروں کودالوں کی برداشت کے سلسلہ میں احتیاطی تدابیرپرعملدرآمدکی ہدایت

بدھ 18 جولائی 2018 10:50

قصور۔18جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کودالوں کی برداشت کے سلسلہ میں احتیاطی تدابیرپرعملدرآمدکی ہدایت کی ہے ۔محکمہ کے ترجمان نے کہاکہ کاشتکار دالوں کی برداشت صحیح وقت پر کریں تاکہ پیداوار متاثرنہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کٹائی سے پہلے بیماریوں سے متاثرہ پودے نکال دیں تاکہ تندرست پودوں سے صحتمند بیج کے حصول میں مددمل سکے۔

انہوں نے کہا کہ فصل کی کٹائی اس وقت کی جائے جب دالوں کی 90فیصد پھلیاں پک کر تیار ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ کٹائی کیلئے صبح کا وقت بہترین ہوتاہے کیونکہ اس وقت نمی کے باعث پھلیاں کم جڑتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ پھلیوں کو چھوٹی ڈھیریوں کی صورت میں 2سے 3دن تک دھوپ میں خشک کرنے اور فصل کی گہائی کیلئے صاف جگہ کا انتخاب کیا جائے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں