کاشتکاروں کو ٹماٹر اور گوبھی کی پنیری کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت

جمعہ 20 جولائی 2018 19:22

کاشتکاروں کو ٹماٹر اور گوبھی کی پنیری کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت
قصور۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ٹماٹر اور گوبھی کی پنیری کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ٹماٹر کیلئے روما‘نگینہ اور پاکٹ کو منظو ر شدہ اقسام قرار دیدیا گیاہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار منظور شدہ اقسام ہی کاشت کریں تاکہ انہیں اچھی فصل اور بہترپیداوارمل سکے۔انہوں نے کہا کہ ٹماٹر کی پہلی فصل کیلئے پنیری کی کاشت 31جولائی تک مکمل کی جاسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سبزیات کو موسم گرما کے دوران 8 سے 10 روز کے وقفہ سے پانی لگاناچاہئیے البتہ کمزور زمینوں میں یہ وقفہ 4 سے 5دن بھی رکھاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ بینگن اوربھنڈی پر ہڈابیٹل‘ سبزتیلے اور جوئوں کے حملہ کی صورت میں کاشتکار ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے سفارش کردہ زہروں کا سپرے بھی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ بعض مقامات پر گھیا کدو‘چپن کدو‘حلوہ کدو‘ کھیر‘ گھیاتوری پرکدوکی لال بھونڈی کے حملہ کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں لہذا اگر کسی جگہ پر ایسا حملہ مشاہدے میں آئے تو فوری طورپر متعلقہ ماہرین کی مشاورت سے مناسب زہرکا دھوڑا یا سپرے کرنے میں کسی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں