ماہرین لائیوسٹاک نے مویشیوں کیلئے حفاظتی ٹیکہ جات کو ضروری قرار دیدیا

پیر 23 جولائی 2018 13:58

قصور۔23جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء)ماہرین لائیوسٹاک اورڈیری ڈویلپمنٹ نے مویشیوں کیلئے حفاظتی ٹیکہ جات اورکرم کش ادویات کو ضروری قرار دیاہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کیمطابق حفاظتی ٹیکہ جات لگوانے سے پہلے کرم کش ادویات ضرور پلائیں‘جانوروں کی ڈیورمنگ معیاری ادویات سے لیبارٹری تشخیص کے بعد سال میں تین مرتبہ کروائیں ‘مویشیوں سے دور اور گوشت کی زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے حفاظتی ٹیکہ جات اس شیڈول کیمطابق لگوائیں ‘ گل گھوٹو کے حفاظتی ٹیکے مئی‘جون اور نومبر‘دسمبر میں لگوائیں منہ کھر کے حفاظتی ٹیکے مارچ اور ستمبر میں اوربلیک کوارٹرچوڑے مار کے ٹیکے مارچ‘اپریل انتھریکس (سٹ)کے ٹیکے اگست کے مہینے میں بھیڑبکریوں کا کلورونمونیا سے بچائوکیلئے حفاظتی ٹیکے اکتوبر‘نومبر بھیڑ بکریوں کی چیچک کے حفاظتی ٹیکے ماہ اپریل میں لگوائیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں