فش فارم بناکر بنجر زمینوں کو کار آمد بنایاجا سکتا ہے، زرعی ماہرین

پیر 23 جولائی 2018 13:58

قصور۔23جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ فش فارم بناکر بنجرزمینوں کو کارآمدبنایاجاسکتاہے جبکہ درخت لگانے سے بھی بنجرزمینوں میں زرخیزی لائی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ اقدام کیلئے جہاں ماہرین زراعت‘ زرعی سائنسدان اپنے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں وہیں ان کی سفارش پر محکمہ ماہی پروری نے بھی کاشتکاروں کیلئے بلامعاوضہ مشاورتی و تکنیکی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ شروع کررکھاہے ۔انہوں نے بتایا کہ فش فارمنگ سے نہ صرف انسانی خوراک میں لحمیات کی کمی کو پوراکیاجاسکتاہے بلکہ اس سے کاشتکاروں کی آمدنی میں بھی خاطرخواہ اضافہ ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں