چنے کی بروقت چھدرائی کی ہدایت

بدھ 15 اگست 2018 13:12

چنے کی بروقت چھدرائی کی ہدایت
قصور۔15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو چنے کی فصل کی بروقت چھدرائی کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ فی ایکڑ بہترپیداوار کے حصول کیلئے فصل کی دیکھ بھال میںکسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں اور فصل اُگنے کے 15 دن کے اندر اندر اس کی چھدرائی کرکے زائد پودوں کو نکال دیں اور پودوں کا قطاروں میں درمیانی فاصلہ15سینٹی میٹریا6انچ کردیں تاکہ پودوں کی بہتر بڑھوتری ممکن ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگرفصل اُگنے کے موقع پر زمین میں نمی کم ہو تو چھدرائی کا عمل ذرا تاخیر سے بھی شروع کیاجاسکتاہے کیونکہ ایسی صورت میں فصل پر سوکے کی بیماری حملہ آورہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چنے کی فصل کو پانی کی کم ضرورت ہوتی ہے لہذاآبپاش علاقوں میں بارش نہ ہونے کیوجہ صورت میں پھول آنے پر اگرفصل سوکا محسوس کرے تو اسے ہلکاپانی لگایاجاسکتاہے ۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار کاہلی چنے کیلئے پہلاپانی کاشت کے 45دن بعد دوسرا پانی فصل پر پھول آنے پر دیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں