محکمہ لائیو سٹاک نے مویشی منڈیوں اور سیل پوائنٹس پر جانوروں کو مفت طبی امداد اور کانگو وائر س سے بچائو کیلئے عملہ تعینات کر دیا

عملہ مویشی منڈیوں اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر کانگو وائرس سے بچائو اور چیچڑ مار سپرے کر رہا ہے‘ ڈاکٹر خالد بشیر ‘ڈاکٹر محمد عدیل

جمعہ 17 اگست 2018 16:08

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) محکمہ لائیو سٹاک قصور نے مویشی منڈیوں اور سیل پوائنٹس پر جانوروں کو مفت طبی امداد اور کانگو وائر س سے بچائو کیلئے عملہ تعینات کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی واضح ہدایات کی روشنی میںمحکمہ لائیو سٹاک قصور نے مویشی منڈیوں میں جانوروں کو کانگو وائر س اور دیگر بیماریوں سے بچائو کیلئے اقدامات کرلئے ہیں اور اس سلسلے میں مویشی منڈیوں اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی کیمپ لگائے ہیں جہاں محکمہ لائیو سٹاک کا عملہ 24گھنٹے کام کر رہا ہے ۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک قصور ڈاکٹر خالد بشیر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عدیل سیال نے بتایا ہے کہ ضلع قصور کی تمام مویشی منڈیوں میں محکمہ لائیو سٹاک کا تجربہ کار عملہ تعینات کیا گیا ہے جو نہ صرف منڈیوں بلکہ جانوروں کو لانے اور لیجانے والے ٹرکوں وغیرہ میں باقاعدگی سے کانگو وائرس سے بچائو اور چیچڑ مار سپرے کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس مقصد کیلئے ٹول پلازہ پتوکی اور مصطفی آباد پر آنے اور جانیوالے جانوروں کا طبی معائنہ کر کے احتیاطی سپرے کر رہا ہے تا کہ شہریوں کو مختلف بیماریوں سے بچایا جا سکے ۔ اس کے علاوہ مویشی منڈیوں اور سیل پوائنٹس پر مادہ جانوروں کے حاملہ ہونے کے مفت ٹیسٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں