کاشتکارگاجرکی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی اور گوڈی کریں،زرعی ماہرین

ہفتہ 18 اگست 2018 12:34

قصور۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) زرعی ماہرین نے گاجرکاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ اچھی پیداوار کے حصول کیلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کریں‘شروع میں فصل کی ہفتہ میں دومرتبہ آبپاشی کریں جبکہ بعدمیں فصل کی ضرورت کیمطابق آبپاشی کا وقفہ بڑھاتے جائیں ‘گاجرکی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے مناسب اور بروقت گوڈی کریں جبکہ پودے اگ آئیں تو چھدرائی کرکے پودوں کا درمیانی فاصلہ 2تا3سینٹی میٹر کردیں ‘فصل کو سبز تیلا سفید مکھی اورلشکری سنڈی کے حملہ سے محفوظ رکھنے کیلئے برو قت اقدامات کریں کیونکہ یہ اگتی ہوئی فصل پر حملہ آور ہوکر پیداوارکو نقصان پہنچاتے ہیں ‘سفیدمکھی رس چوسنے کے دوران جسم سے ایک میٹھالیس دارمعدہ خارج کرتی ہے جس سے پتوں پرسیاہ پھپھوندی اگ آتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں