مکئی اناج والی فصلوں میں تیسرے نمبرپرآتی ہے، زرعی ماہرین

منگل 18 ستمبر 2018 12:24

قصور۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) زرعی ماہرین نے کہاہے کہ مکئی اناج والی فصلوں میں گندم اور چاول کے بعد تیسرے نمبرپرآتی ہے مختصر دورحیات اورسال میں2دفعہ کاشت ہونے کیوجہ سے ہمارے فصلی ہیرپھیرمیں مکئی بہت موزوں ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین نے کہا کہ پانی کی کمی برداشت کرنیوالی فصلوں کی اہمیت اسوقت شدت اختیارکر جائے گی جب آبادی کا دبائواورموسمی تغیرات کے شدید اثرات ہونگے اگرچہ مکئی پانی کی کمی کو کافی حد تک برداشت کرلیتی ہے لیکن خاص بڑھوتری کے مراحل پر پانی کی کمی اس کی پیداوار میںبھی40فیصد تک کمی کا باعث بن سکتی ہے لہذا ہرعلاقے کی زمین کی نوعیت اور موسمی تغیرات کو پیش نظررکھ کر پانی کی کمی کابڑھوتری کے مختلف مراحل پر تحقیق کرنا ‘پیداوارمیں اضافے اورپانی کے ناکافی ذرائع سے نمٹنے کیلئے کارآمدثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے درمیانی بارش والے علاقوں میں مکئی کی آبپاشی کو باقاعدہ بنانے میں جدیدتحقیق ٹیکنالوجی کا استعمال بھی اشدضروری ہے ۔پاکستان کی وسیع تغیراتی آب و ہوامیں تغیرات کے اثر سے نبردآزماہونے کی حکمت عملی ضرور استعمال کرنی چاہئیے تاکہ بڑھتے ہوئے ٹمپریچرکاربن ڈائی آکسائیڈ اوربارشوں کی غیریقینی صورتحال سے نمٹاجاسکے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں