کاشتکار باسمتی اقسام سے 60 من اور اری اقسام سے 80 من فی ایکڑ پیداوار حاصل کررہے ہیں، زرعی ماہرین

بدھ 19 ستمبر 2018 11:35

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) پاکستان کے ترقی پسندکاشتکار باسمتی اقسام سے 60 من اور اری اقسام سے 80 من فی ایکڑ پیداوار حاصل کررہے ہیں جبکہ بیماریوں پرکنٹرول پاکر دھان کی پیداوار میں مزید اضافہ بھی ممکن بنایاجاسکتاہے۔زرعی ماہرین نے کہا کہ چاول ہماری غذائی ضروریات پوری کرنے کیساتھ ساتھ زرمبادلہ کمانے کا ذریعہ بھی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دھان کی فصل سے اچھی پیداوار کے حصول کیلئے اثر انداز کئی عوامل میں سے بیماریوں پر کنٹرول حاصل کرنا نہایت اہم ہے کیونکہ اگر ان بیماریوں کا بروقت تدارک نہ کیاجائے تو یہ پیداوار میں بہت بڑی کمی کا سبب بنتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دھان کی فصل کو بیماریوں اور نقصان رساں کیڑوں سے بروقت تدارک کیلئے کاشتکار ماحول دوست زہروں کا استعمال کریں ۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے قائم کردہ لیبارٹریوں سے کسان دوست کیڑے حاصل کرکے غیرکیمیائی انسداد کی ٹیکنالوجی کو اپنائیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں