کاشتکار شلغم کی کاشت فوری طورپرشروع کردیں ،ماہرین زراعت

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:02

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء)ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شلغم کی کاشت فوری طورپرشروع کردیں کیونکہ فصل کی بروقت کاشت سے بہتر پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شلغم کی کاشت کیلئے بہترنکاس والی زرخیزمیرازمین کا انتخاب بھی ضروری ہے‘کاشتکار کھیت کی تیاری کیلئے ایک بار مٹی پلٹنے والا ہل اوردوسے تین بار عام ہل چلائیں تاکہ زمین نرم اور بھربھری ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ گوبرکی گلی سڑی کھاد ڈالنے سے مزیدشاندار نتائج کا حصول بھی ممکن ہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں