رواں ماہ ستمبرمیں پیازکی قسم پھلکاراکی اگیتی نرسری کی کاشت کی ہدایت

بدھ 26 ستمبر 2018 12:41

قصور۔26 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو رواں ماہ ستمبرمیں پیازکی قسم پھلکاراکی اگیتی نرسری کی کاشت کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار پیازکی دیسی اقسام فیصل آباداگیتی‘ نسرپوری‘ڈارک ریڈ‘دیسی سرخ اورپیازکی دوغلی اقسام ریڈ کمانڈریاریڈبون بھی کاشت کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ پیازکا شمار قدیم ترین اور نفع بخش فصلوں میں ہوتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال پنجاب میں1لاکھ5ہزار 976ایکڑرقبہ پر پیازکی کاشت سے 3لاکھ 36ہزار 988ٹن پیداوارحاصل ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ پیازکی نفع بخش کاشت میں اس کی مناسب وقت پر کاشت ‘جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی‘ نقصان رساں کیڑوں بالخصوص تھرپس اور نقصان رساں بیماریوں (روئیں دار پھپھوندی اورپرپل بلاچ)کا کنٹرول زیادہ اہم ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں