اسپغول کا پودا خاص اہمیت کا حامل ہے، طبی ماہرین

بدھ 26 ستمبر 2018 12:41

قصور۔26 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ انسانی تاریخ میں صحت کو برقراررکھنے اورمختلف بیماریوں کے علاج کیلئے ادویاتی پودوں کا بڑا عمل دخل رہاہے۔

(جاری ہے)

اسپغول کا پودا بھی خاص اہمیت کا حامل ہے جو معدے کی بہت سی بیماریوں کیلئے مفیداوراکسیرہے۔اسپغول کا بیج اورچھلکادونوں استعمال کئے جاتے ہیں ‘چھلکے کو استعمال کرنے سے دائمی قبض ‘بواسیر ‘موٹاپے اورکولیسٹرول پرقابو پایا جا سکتاہے‘معدے کے السر اور تیزابیت کودورکرتاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں