موتیاکی بہترپیداوار حاصل کرنے کیلئے بروقت آبپاشی کی ہدایت

منگل 16 اکتوبر 2018 12:36

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) محکمہ زراعت کے ترجمان نے موتیاکی بہترپیداوار حاصل کرنے کیلئے بروقت آبپاشی کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ چونکہ موتیاکو پھولوں میں نہایت اہم مقام حاصل ہے اور یہ ایک سدابہار جھاڑی نماپودے پرپیداہوتاہے لہذا اگر اسے پانی کی مناسب مقدار فراہم کی جائے تو اس کی بڑھوتری بھی بہتر ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مناسب آبپاشی سے بہترین خوشبو کے حامل سفیدرنگ کے موتیاکے پھول کا سائز بھی 2گنا ہوسکتاہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ہر سال وسیع پیمانے پر موتیاکے خوشبودار پھولوں سے تیل نکال کر اسے عطریات بنانے کیلئے استعمال کیاجاتاہے۔انہوں نے کہا کہ موتیاکو کاشت کے بعدابتدائی مراحل میں بڑھوتری کیلئے پانی کی کافی مقدار کی ضرورت ہوتی ہے اسلئے موسم گرماکی شدت کے باعث اسے پانی کی کمی نہیں آنے دینی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں