پنجاب میں کھجورکی کاشت کا رقبہ 90 ہزار ہیکٹرہے،زرعی ماہرین

منگل 16 اکتوبر 2018 12:36

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ کھجورکے درخت کی اوسط عمر 150سال تک جاپہنچی ہے‘پنجاب میں کھجورکی کاشت کا رقبہ بھی 90 ہزار ہیکٹرہوگیا ہے جبکہ باغبان زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کھجورکاشت کرکے بہترین پیداوارحاصل کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں کھجورکی کاشت سے 570 سے 630 ہزارٹن تک سالانہ پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے جبکہ اس کی اوسط پیداوار فی پودا اڑھائی سے تین من تک ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کھجورکی فصل کیلئے خشک اور گرم مرطوب آب و ہوا کی ضرورت ہوتی ہے جس میں گرمی کی شدت زیادہ اورنمی کم ہونی چاہئے‘کھجورکی فصل میں سیم و تھوربرداشت کرنے کی بھی صلاحیت ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں