ہائبرڈ ٹماٹرکی بہتر پیداوار کیلئے کھادوںکا متوازن استعمال ضروری ہے،زرعی ماہرین

منگل 16 اکتوبر 2018 12:36

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء)زرعی ماہرین نے ہائبرڈ ٹماٹرکی بھرپور پیداوارحاصل کرنے کیلئے کھادوں کے استعمال کوضروری قراردیتے ہوئے بتایا ہے کہ ہائبرڈ ٹماٹرکی بھرپورپیداوار حاصل کرنے کیلئے زمین تیار کرتے وقت دوبوری امونیم نائٹریٹ ‘دوبوری امونیم سلفیٹ یاایک بوری یوریا استعمال کی جائے اسکے علاوہ تین سے چار بوری ایس ایس پی یا دو بوری ڈی اے پی کے علاوہ دوبوری ایس او پی ڈالناضروری ہے اسکے علاوہ پودوں کو مٹی چڑھاتے وقت دو بوری امونیم نائٹریٹ استعمال کریں اور پھل بنتے وقت ایک بوری نائٹروفاسٹ یا ایک بوری یوریا اور ایک بوری ایس او پی استعمال کریں۔

(جاری ہے)

ماہرین کاکہناہے کہ ہرچنائی کے بعد کاشتکار آدھی بوری نائٹروفاسٹ اور آدھی بوری ایس اوپی زمین میں ڈالیں ‘کاشتکار ہائبرڈٹماٹر کی بھرپورپیداوار حاصل کرنے کیلئے کھاد کی مقدارمیں زمین کی زرخیزی فصل کی حالت اور آب و ہوا کے مطابق محکمہ زراعت کے عملہ کی مشاورت سے کمی بیشی کرسکتے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں