تل کی فصل کوبیماریوں سے محفوظ رکھیں،زرعی ماہرین

پیر 22 اکتوبر 2018 14:10

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) زرعی ماہرین نے کہاہے کہ تل کی فصل دنیاکے تقریباً70ممالک میں کامیابی سے کاشت کی جارہی ہے اسکی خصوصیات بہت حد تک زیتون کے تیل سے ملتی ہے لہٰذا اس کو 5 سے 10فیصد تک خوردنی تیلوں میں ملاکر کھانے سے تیل کی کوالٹی بہترہوجاتی ہے ‘تلوں کا استعمال بیکری کی مصنوعات میں بھی ہورہاہے اسی وجہ سے تلوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہورہاہے‘تل کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے فصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں کیونکہ فصل پر مختلف قسم کی بیماریاں حملہ آورہوکر فصل کو نقصان پہنچاتی ہیں جس سے پیداوار متاثر ہوتی ہے ‘پتوں کے دھبوں کی بیماری دھبوں کی شکل میں ظاہر ہوتی ہے‘شروع میں یہ دھبے ہلکے گلابی رنگ کے جبکہ بعدمیں انکا رنگ سیاہی مائل گہرا ہونے لگتاہے اور دھبوں کی جگہ سے پتے سوکھ کر ٹوٹناشروع ہوجاتے ہیں اسی طرح پتے دھبوں کے درمیان سے خالی ہوجاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں