کاشتکار کھیرے کی پچھیتی کاشت فوری مکمل کریں،محکمہ زراعت

منگل 23 اکتوبر 2018 12:57

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کھیرے کی پچھیتی کاشت فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکار فصل کی بروقت کاشت یقینی بنانے کیساتھ ساتھ زمین کی زرخیزی کا بھی خیال رکھیں اور نامیاتی مادہ کی مقدارمیں مناسب اضافہ کیلئے فصل کاشت کرنے سے قبل کھیت میں 10 سے 12 ٹن فی ایکڑ کے حساب سے گوبرکی گلی سڑی کھاد ڈالتے ہوئے ایک دفعہ مٹی پلٹنے والا ہل ضرورچلائیں تاکہ کھاد زمین میں اچھی طرح شامل ہوسکے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہئے کہ وہ کھیت کو ہموار کرنے کیلئے کیاریوں میں تقسیم کے بعد اس کی اچھی طرح رائونی کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزیدرہنمائی کیلئے محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ حاصل کیاجا سکتاہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں